اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ويک اینڈ میگزین نے پیغمبر اسلام (ص) کا خاکہ شائع کرکے ان کی توہین کی ہے۔ ويک اینڈ یہ خاکہ، کارٹونسٹ بل لیک نے شائع کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے فرانس کی متنازع میگزین چارلی ہیبڈو نے بھی پیغمبر اسلام کا کارٹون شائع کرتے ہوئے اسے اظہار بیان کا نام دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی امریکہ، برطانیہ اور بعض دیگر مغربی ممالک میں اسلامی عقائد کے خلاف اس سے ملتے جلتے اقدامات کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع چارلی ہیبڈو کے دفتر پر کچھ مسلح افراد نے بدھ کو حملہ کر دیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
.......
/169